انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بعد گذشتہ دس سالوں کے دوران دنیا بھر میں بلاگنگ کے تصور نے آزادی اظہار کے لیے لوگوں کو ایک نئی جہت دی ہے۔ بلاگنگ کے حوالے سے انٹرنیٹ پر اگر مطالعہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ پاکستان میں بلاگنگ تیزی سے ترقی کررہی ہے اور کافی نئے لوگ اس کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اوریہ رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جس کا اندازہ ان اعدادو شمار سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں 34 لاکھ افراد بلاگنگ کرتے ہیں، مگر یہاں ایک مسئلہ یہ سامنے آرہاہے کہ زیادہ تر بلاگر بلاگنگ کے فن سے ناآشنا ہے آپ کا بلاگ بنانے کا مقصد خواہ کچھ بھی ہو اس سے قطع نظرآپ کا یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک بلاگ آپ سے کیا ڈیمانڈ کرتا ہے اور اس کی یہ ڈیمانڈ پوری کرنے کے بعد آپ کیا کیا فوائد اٹھا سکتے ہیں یہ جاننا ضروری ہے۔ مگر یہاں ایک مسئلہ زیرِ توجہ آتا ہے کہ یہ تمام معلومات انٹر نیٹ سے ہمیں دستیاب تو ہوتی ہیں مگراس میں دو بڑی رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے ایک بلاگر اس سے زیادہ فوائد حاصل نہیں کرپاتا جس میں سے پہلی وہ یہ کہ وہ تمام معلومات انگلش زبان میں ہوتی ہیں اور ہمارے کافی پاکستانی بھائی بہن انگلش صحیح طور پرسمجھ نہیں پاتے اور دوسری وہ یہ کہ ہمارے بہت سے پاکستانی بہن بھائیوں نے اردو زبان میں معلومات دینے کی کوشش تو کی ہیں مگر وہ بھی ابھی تک مکمل اور پوری نہ ہونے کی وجہ ہمارے پاکستانی بلاگرز اس سے مستفیض نہیں ہوپاتے۔اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پیراگون نیٹ ورک نے یہ محسوس کیا کہ اس مسئلے کو اپنے پاکستان کے لوگوں کہ لیے آسان کیا جائے چناں چہ اس کورس کو ڈیزائن کیا گیا۔ اس کورس میں ان تمام باتوں کو ڈسکس کیا گیا ہے جو ایک بلاگر چاہتا ہے یا اس کے لیے ضروری ہیں۔